مریم نواز نے وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کردی

حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، مریم نواز


ویب ڈیسک May 01, 2021
جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی پیش کش مسترد کردی۔

مریم نواز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کا الزام آپکی جماعت پر لگا، دوبارہ الیکشن سے بھاگنے کی کوششوں کے باوجود عوام نے آپ کو دو مرتبہ دھول چٹائی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت

مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں بھی آپ کی جماعت آخری نمبر پر آئی، فکر کرنے کی ضرورت نہیں اور متعلقہ نظر آنے کی کوشش نہ کریں، عوام آپ کو بار بار مسترد کرچکے ہیں، اب آپ استعفی دے دیں، زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں مت لائیں اور فارن فنڈنگ کیس سے بھاگنے کی کوشش مت کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے حوالے سے کہنا تھا کہ جیت اگر شفاف ہے تو دوبارہ گنتی کروانے میں کسی جماعت کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حلقہ 249 میں جیت کا مارجن چند سو ووٹ کا ہے اورمسترد شدہ ووٹ جیت کے فرق سے زیادہ ہیں، اور 5 فیصد کم فرق پر دوبارہ گنتی ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، چیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ مسلم لیگ ن کو اس کا یہ حق دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں