الیکشن کمیشن کا این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی


ویب ڈیسک May 01, 2021
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی۔ فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور این اے 249 سے نامزد امیدوار مفتاح اسماعیل نے حلقے میں ہونے والے انتخابات پر اعتراض کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی، اور الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی ہے، دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 4 مئی کو ہو گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: این اے 249 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی کو دھچکا

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر فیصلہ ہونے کے بعد حلقے کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو بدترین شکست دے دی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ 29 اپریل کو این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ کے ساتھ فتح یاب ہو گئے، جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15473 لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس طرح پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں