حکومت جلد کامیاب مزدور پروگرام شروع کرے گی ذلفی بخاری

ہنر مند مزدوروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے، معاون خصوصی

ہنر مند مزدوروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے، معاون خصوصی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ کامیاب مزدورپروگرام بھی شروع کریگی۔


معاون خصوصی ذلفی بخاری نے محنت کشوں کے عالمی دن پراعلان کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ کامیاب مزدورپروگرام بھی شروع کریگی جس کے تحت ہنر مند مزدوروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے خوشحال مستقبل کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
Load Next Story