میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی

رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔


Sports Desk May 02, 2021
رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔ فوٹو: سوشل میڈٰیا

ISLAMABAD: ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔

حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی، اس میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے