فواد عالم کو عمدہ کارکردگی کا انعام جلد ملے گا

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کا امکان، اظہر علی کی تنزلی کا خدشہ


Express News May 02, 2021
عثمان شنواری،افتخار، اسد شفیق اور حارث سہیل باہرہو جائیں گے۔ فوٹو: فائل

فواد عالم کو عمدہ کارکردگی کا انعام جلد ملے گا جب کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی ترقی کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر فیصلے کرے گا، واپسی کے بعد ٹیسٹ میچز میں مسلسل عمدہ پرفارم کرنے والے فواد عالم کو ''سی'' سے ''بی'' کیٹیگری میں ترقی ملنے کا روشن امکان ہے۔

فواد کی طرح صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے اظہر علی کی ''اے'' سے ''بی'' کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی ٹاپ کیٹیگری میں جگہ پکی ہے۔

گزشتہ سیزن میں انکار کرنے والے تجربہ کار محمد حفیظ کو بھی کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، کارکردگی نہ دکھانے والے بعض بڑے ناموں کو تنزلی یا فہرست سے اخراج کا صدمہ برداشت کرنا پڑسکتا ہے، چند نوجوان پرفارمرز کو ترقی ملنا ممکن ہے۔

حسن علی،فہیم اشرف،عثمان قادر ، زاہد محمود،عمران بٹ اور محمد نواز کنٹریکٹ کی فہرست میں آسانی سے جگہ بناسکتے ہیں، عثمان شنواری،افتخار احمد، اسد شفیق اور حارث سہیل باہر ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت 30 جون کو ختم ہورہی ہے۔ دورئہ زمبابوے کے بعد ٹیم انتظامیہ اور چیف سلیکٹر نئے معاہدوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔

رواں سال کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی ''اے'' کیٹیگری میں اظہر علی، بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ ''بی'' میںعابد علی،اسدشفیق،حارث سہیل، محمد عباس، سرفراز احمد، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ، ''سی'' میں فخر زمان،فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، نسیم شاہ اور عثمان شنواری کو رکھا گیا تھا، حیدرعلی،حارث رؤف اور محمد حسنین کو ایمرجنگ کیٹیگری جگہ ملی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |