شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریںعثمان بزدار

کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 02, 2021
لاک ڈاوَن شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں لاک ڈاوَن کی صورت حال کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے لئے تعاون کرنے پر تاجر برادری سے اظہار تشکر اور اس حوالے سے انتظامیہ، پولیس، فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، لاک ڈاوَن شہریوں کے تحفظ کے لئے ہے، لاک ڈاوَن کے حوالے سے شہریوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، شہری مزید پابندیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

لاہور کے علاقوں جیل روڈ، گلبرگ، گارڈن ٹاوَن اور ماڈل ٹاوَن کے دورے ے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے صٖائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور خراب صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں صفائی کے انتظامات تسلی بخش نہیں،صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے موثر انداز میں کام کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |