کورونا وائرس کی تیسری لہر 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل

معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے


ویب ڈیسک May 02, 2021
سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو:فائل

ریلوے نے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی وجہ سے 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور مسافروں کی کمی کے پیش نظر 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے۔ جب کہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں