افغانستان میں 50 آئل ٹینکرز جل کر خاکستر 12 افراد ہلاک

50 آئل ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ درجنوں گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا


ویب ڈیسک May 02, 2021
آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ سے آسمان پر کالے بادل چھا گئے، فوٹو: فائل

افغانستان کے دارالحکومت میں آئل ٹینکرز میں لگنے والی آگ نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے قلعہ مراد کی مرکزی شاہراہ پر فیول ٹینکرز کے آپس میں تصادم سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے دیگر آئل ٹینکرز اور گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی میں 12 فیول ٹینکرز، 4 کاریں اور 3 ٹرک جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ آپس کی دکانوں اور گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے چار گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب قلات میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان حملے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں 9 طالبان جنگجوؤں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم طالبان نے دعوے کی تردید کی ہے۔

دریں اثناء غزنی میں بھی طالبان جنگجوؤں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ 2 گھنٹے تک جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد فوجی اہلکار لاپتہ ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں