چین سےآنےوالی کورونا ویکسین برطانوی وائرس کے خلاف بھی مؤثر ہے وزیر صحت پنجاب

این سی او سی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسینیشن کا ہدف دیا ہے، وزیرصحت پنجاب


ویب ڈیسک May 02, 2021
ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، یاسمین راشد۔ فوٹو:فائل

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے، شہر کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک ڈاؤن سب سے موثررہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساؤتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچاؤ کیلیے مؤثر ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 8 فیصدسےزائد مثبت کیسزوالےشہروں میں تمام ایس او پیزپرعمل ہوگا، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنےکا بہت بڑافائدہ ہواہے، صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجےتک کھلے ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 758 اور نجی اسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں اور آج مزید 5 وینٹی لیٹرز بھیج رہے ہیں، ملتان اور گجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی اسپتال بھی کورونا سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی اسپتالوں سے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کیلئے مل گئے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام صوبوں سےآگے ہے، ہمارے پاس 21 لاکھ ڈوز آئی تھیں، 8 لاکھ 33 ہزار ویکسین موجود ہے 2 لاکھ 19 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے، نجی اسپتالوں کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھی ویکسین کر رہے ہیں، ہر اسپتال میں ہیلتھ کیئرورکرز کے لئے ویکسین موجود ہے، مجموعی طور پر 78 ہزارلوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، ہوم ویکسی نیشن پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں ہو رہی، صحافیوں کی ویکسی نیشن کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، 50 سال سے زائدعمر کے افراد کی بھی واک ان ویکسینیشن شروع کردی ہے، گزشتہ ہفتے ایوریج 55 ہزار روزانہ ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہمیں اس مہینے میں بیس لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، این سی او سی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسینیشن کا ہدف دیا ہے، ایکسپو سینٹر میں بیک اپ کیلئے 280 ایچ یو ڈی بیڈ فعال کر دیے ہیں، آکسیجن ڈیمانڈ کا اس وقت کوئی پرابلم نہیں، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹرلگا سکتے ہیں،

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں