سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے، پی آئی اے


ویب ڈیسک May 02, 2021
 کورونا منفی رپورٹ پر پاکستان سفر کی اجازت دی جائے گی، پی آئی اے ۔ (فوٹو : فائل)

PARIS: پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 5 مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا گیا ہے، تاہم 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کرونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق کورونا مثبت آنے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی، صرف منفی رپورٹ والے مسافر ہی پاکستان سفر کر سکیں گے، تاہم سعودیہ سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹسیٹ 72 گھنٹے سے پرانا نہ ہو، کورونا مثبت آنے پر اپنے خرچے پر قرنطینہ کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں