صوبائی حكومت راشن كارڈ جاری کرے گی وزیر اعلی کے پی کے

حكومت آئندہ بجٹ ميں عوامی فلاح و بہبود كے منصوبوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے غریب طبقے كو زيادہ سے زيادہ ريليف دے گی


ویب ڈیسک May 02, 2021
راشن کارڈ اسکیم وزير اعظم عمران خان كے فلاحی رياست كے مشن كی تكميل ميں ايك سنگ ميل ثابت ہوگی

وزير اعلی خيبر پختونخوا محمود خان نے كہا ہے كہ صوبائی حكومت انصاف كارڈ كی طرز پر راشن كارڈ اسكيم كا اجرا كرے گی، جس كے تحت صوبے كے نادار اور مستحق خاندانوں كو ہر ماہ مفت راشن ان كے گھروں پر فراہم كیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈ اسکیم وزير اعظم عمران خان كے فلاحی رياست كے مشن كی تكميل ميں ايك سنگ ميل ثابت ہوگی۔ پاكستان تحريك انصاف كي حكومت صحيح معنوں ميں ايك عوام دوست حكومت ہے جو ہميشہ غريب طبقے كی فلاح و بہبود كے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ان خيالات كا اظہار انہوں نے کے پی کے اسمبلی كی خواتين ارکان سے گفتگو میں کیا۔ خواتین ارکا ن نے وزیر اعلی کو صوبائی حكومت كے اصلاحاتی اقدامات، عوامي فلاح و بہبود كے منصوبوں ، كورونا كي موجودہ صورتحال، اپنے اپنے علاقوں كے عوامي مسائل خصوصا خواتين كو درپيش مسائل سے آگاہ کیا۔

وزير اعلي نے خواتین ارکان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جانے اور عيد الفطر كے بعد پارليمانی پارٹی كا خصوصی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی۔ وزير اعلي نے بعض فوری نوعيت كے عوامی مسائل كے حل كے لیے موقع پر ہی متعلقہ محكموں كے حكام كو احكامات جاری کیے۔

اس موقع پر وزير اعلی كا كہنا تھا كہ صوبائی حكومت صحت كے نظام كو مستحكم بنيادوں پر استوار كرنے كے لیے ايك جامع منصوبہ بندی كے تحت كام كر رہی ہے، پبلك پرائيويٹ پارٹنر شپ كے تحت بڑے اسپتالوں كے قيام پر كام جاری ہے تاكہ عوام كو علاج معالجے كي سہوليات مقامی سطح پر ميسر ہوں اور صوبے كے بڑے تدريسی اسپتالوں پر مريضوں كا بوجھ كم كيا جاسكے۔

انہوں نے کہا کہ كورونا وبا كی وجہ سے مشكل صورتحال كا سامنا ہے مگر حكومت آئندہ بجٹ ميں عوامی فلاح و بہبود كے منصوبوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے غریب طبقے كو زيادہ سے زيادہ ريليف دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |