سری لنکا نے ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا گرین سگنل دیدیا
پاکستان کے بعدایک اور ملک کونوگوایریا بنتا نہیں دیکھ سکتے،نشانتھا رانا ٹنگا
سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا، سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بعد ہم ایک اور ملک کو نوگو ایریا بنتا نہیں دیکھ سکتے۔
حتمی فیصلہ سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر کیا جائے گا، دوسری جانب آفیشلز نے میزبان ملک کی صورتحال کا مشاہدہ شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایل سی کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہاکہ پلیئرز کی سیکیورٹی ہمیں سب سے زیادہ مقدم ہے، البتہ ہم بنگلہ دیش کے ٹور سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرسکتے ہیں کہ خطے میں کرکٹ مضبوط رہے، یہاں پر پہلے پاکستان میں ہم نہیں جا سکتے، بہتر یہی ہے کہ کرکٹ میں یہ خطہ بدستور مضبوط رہے، بنگلہ دیش کے لوگ کھیل کو چاہتے ہیں اس لیے ممکن ہوتو اسے وہاں جاری رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم کو24 جنوری کو روانہ ہونا ہے تاہم روانگی 2رکنی سیکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر منحصر ہوگی جو اس وقت بنگلہ دیش میں موجود ہے۔
حتمی فیصلہ 15 جنوری کو سامنے آسکتا ہے۔ دوسری جانب ایس ایل سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو اجیت جیاسیکرا اور نائب صدر موہن ڈی سلوا پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم مقررہ شیڈول سے ایک روز قبل ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی تاکہ حالات کا زیادہ گہرائی سے معائنہ کرسکیں، ٹیم نے مقامی ہوٹل میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام سے میٹنگ کی جبکہ اس کے اعزاز میں سری لنکن ہائی کمشنر نے اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ بھی دیا،اب دونوں آفیشلز چٹاگانگ پہنچ چکے جہاں پر وہ ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم کا معائنہ کریں گے، ڈھاکا واپسی پر یہ دونوں شیر بنگلہ اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعدپولیس ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے جہاں سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم کے کچھ میچز سلہٹ میں بھی شیڈول تھے تاہم وہاں کے حالات زیادہ ابتر ہونے کی وجہ سے اسے وینیوز کی فہرست سے باہر کیے جانے کی رپورٹس ہیں۔