کورونا کی تیسری لہر ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد

مساجد میں چارسے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے

مساجد میں چارسے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے، فوٹو:فائل

حکومت نے کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک بھرمیں آج ہزاروں افراد اعتکاف بیٹھیں گے، اور نمازعصرکی ادائیگی کے بعد اعتکاف بیٹھنے کا سلسلہ شروع ہوگا، تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد حکومت نے ملک بھرمیں اجتماعی اعتکاف پرپابندی عائد کردی ہے۔


پنجاب اوقاف کے زیرانتطام مساجد میں بھی اعتکاف پرمکمل پابندی ہے، مساجد میں چارسے پانچ افراد الگ الگ معتکف ہوسکیں گے، معتکفین اجتماعی سحری اورافطاری سے گریزکریں گے، جمعہ الوادع اورطاق راتوں میں کوروناایس اوپیزکاخیال رکھاجائے گا۔

 
Load Next Story