حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی

فیسوں میں کمی کا اطلاق 8 ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہوگا، نوٹیفیکیشن


ویب ڈیسک May 03, 2021
اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی فوٹو: فائل

وزارت تعلیم نے پرائیویٹ اداروں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا کی تیسری لہر اور عوام کی پریشانی کے پیش نظر وزارت تعلیم کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی، تاہم فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار سے زیادہ فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں