چودھویں پنج سالہ منصوبے میں پاک چین تعاون سے امن و ترقی کا فروغ ہوگا چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفارتخانہ پاک چین تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا، نونگ رونگ


ویب ڈیسک May 03, 2021
چینی سفیر اور وزیرِاعظم پاکستان میں گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کا ایک منظر۔ (فوٹو: فائل)

چین اور پاکستان کو ''چودھویں پنج سالہ منصوبے'' سے فائدہ اٹھا کر اپنی اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی ربط و ضبط اور امن و ترقی کو باہم مل کر فروغ دینا چاہیے۔ یہ بات پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔

نونگ رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اپنی اپنی خوبیاں رکھتے ہیں اوردونوں ملکوں کے درمیان بنیادی تنصیبات، تجارت، صنعت اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون برقرار ہے۔

چودھویں پنج سالہ منصوبے پر عمل کے دوران دونوں ممالک کو نئے ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کرنی چاہیے جس سے نہ صرف چین کی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کو مزید گنجائش، مزید کھلا تجارتی ماحول اور مزید مواقع میسر آئیں گے۔ گزشتہ چھ سال سے چین مسلسل پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے اور سات سال سے پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔

رواں سال چین پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین پاکستان تعاون کو مزید فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

نونگ رونگ نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان انسداد وبا کا تعاون عالمی انسداد وبا کے تعاون کی مثال بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مغربی ایشیا میں باہمی رابطوں کو مضبوط بنایا ہے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سی پیک کے تعاون میں تیسرے فریق کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں