ایل پی جی کی قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان
مارکیٹ میں ایل پی جی 110روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب
او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کے لئے رمضان المبارک اور عید کا تحفہ سامنے آیا ہے، چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق صرف 2 دن میں پاکستانی ایل پی جی پروڈیوسر او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت سے مزید 27 روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سرکاری پیداواری ادارہ او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000 مقرر کردی، اوگرا نے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1,572روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 6,050 روپے مقرر کی تھی، ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے گھریلو سیلنڈر 300 روپے اور کمرشل سیلنڈر 1250روپے سستا ہو گیا ہے۔
عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی پیداواری قیمت میں 27 روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110 روپے فی کلو، گھریلو سیلنڈر 1270روپے اور کمرشل سیلنڈر 4794 روپے میں دستیاب ہے، اور پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان میں 100روپے فی کلو پر آگئی ہے، جب کہ پہاڑی علاقے (گلگت بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ) میں 115روپے فی کلو پر آگئی ہے۔