وزیر اعلی خیبر پختونخوا لاوارث یتیم بچے کے مسیحا بن گئے

بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


ویب ڈیسک May 03, 2021
بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا لاوارث اور بیمار بچے کے مسیحا بن گئے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بچے کو "زمونگ کور" بھیجنے اور علاج شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ بچہ انور ولد اکبر علی کا تعلق مردان سےہے اور وہ شوگر کے مرض میں مبتلا ہے۔

انور کے والدین جائیداد کے تنازع پر قتل کردیئے گئے اور جائیداد پر چچا قابض ہوگیا۔ بچے کا کوئی وارث نہیں جس کے باعث وہ بس اسٹینڈ پشاور میں رہتا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بچے کو جائیداد کا حق دلانے کیلئے متعلقہ حکام کو اقدامات کی ہدایت کی۔ محمود خان نے بچے کو کپڑے اور دیگر تحائف بھی دیے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت غریبوں ، لاچاروں کی مددگار ہے، پناہ گاہ ، کوئی بھوکا نہ سوئے اور دیگر پروگرام غریبوں کی فلاح کیلئے شروع کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں