کراچی سمیت اندرون سندھ 15 گھنٹے بعد موبائل فون سروس بحال

کراچی میں رات 10 بجے اور کوئٹہ میں شام 5 بجے موبائل فون سروس بحال کی گئی


ویب ڈیسک January 14, 2014
کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ فوٹو: فائل

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر معطل کی گئی موبائل فون سروس کراچی سمیت اندرون سندھ 15 گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔

سندھ حکومت کی سفارش پر کراچی، حیدرآباد، سکھر اور میرپورخاص سمیت سندھ بھر کے 13 اضلاع میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر موبائل فون سروس صبح 7 بجے معطل کی گئی جسے 15 گھنٹے بعد جلوسوں کے اختتام پر بحال کردیا گیا، اسی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر حصوں میں علی الصبح موبائل فون سروس معطل کی گئی جسے شام 5 بجے بحال کیا گیا۔

واضح رہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ کراچی، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں