عید میلاد النبی ﷺ گلی گلی محافل درود و سلام فضائیں ’’یارسول اللہ‘‘ کی صداؤں سے معطر
جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے، ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے
ملک بھر میں عاشقان رسول کی جانب سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم شایان شان انداز میں منایا گیا، اس سلسلے میں گلی گلی آقا کی آمد کی خوشی میں محافل نعت و سلام کا انعقاد کیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے نکالے جانے والے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگئے۔
عاشقان رسول کی جانب سے ملک بھر میں گزشتہ روز نماز مغرب کے ساتھ ہی خاتم النبین، سید المرسلین آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے اور گاؤں کی گلیاں، کوچے، بازار اور چوراہوں پر سبز پرچموں کی بہار ہے جبکہ اہم عمارات، مارکیٹوں، بازاروں اور چوراہوں کو برقی قمقموں اور آرائشی سامان کے ذریعے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا،اس کے علاوہ گھروں میں چراغاں کیا گیا، مساجد میں رسول اللہ کی سیرت مبارکہ اور سنتوں کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جارہی ہے جس میں رسول اللہ کی شان میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جارہے ہیں، بعض مقامات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک سمیت دیگر متبرک اشیا کے دیدار کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے استقبال کے لئے لنگر اور سبیلیں لگائی گئیں جبکہ اہم چوراہوں پر شرکا میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی گئیں، جلوس کے شرکا نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور درود و سلام پڑھتے ہوئے گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر پہنچے۔
وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ رب العزت میں آمنہ کے لعل صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگیں، اس کے علاوہ شہر شہر، نگر نگر ہر جگہ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے چاہنے والوں کی جانب سے جلوس نکالے گئے جس میں ہر عمر کے بچے، بوڑھے اور جوان شریک ہوئے اور اپنے آقا کے دنیا میں آنے کی خوشیاں منائیں، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں نبی آخر الزماں کے چاہنے والوں نے مختلف مقامات سے جلوس نکالے تاہم مرکزی جلوس شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہوا جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے تہنیتی اسٹالز بھی لگائے گئے۔
اس موقع پر امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث ملک بھر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، اہم مقامات کی خصوصی نگرانی کی گئی جبکہ بلند و بالا عمارات پر خصوصی نشانہ باز تعینات کئے گئے، شہر کے تمام اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو طلب کیا گیا۔
دوسری جانب داتا کی نگری لاہور میں بھی عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اہم ہوٹلوں، سرائے اور بس اڈوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 10 ہزار پولیس اہل کار اور 4 ہزار رضاکاروں نے جلوسوں کی نگرانی کی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی جلوسوں کی نگرانی کیلئے سیکیورٹی اہلکار ہائی الرٹ رہے۔