فردوس اعوان کوعہدہ سے ہٹایا جائےن لیگ نے قرارداد جمع کروادی

فردوس اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، قرارداد کا متن


Numainda Express May 04, 2021
فردوس اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، قرارداد کا متن۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد ن لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا کہ فردوس اعوان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل قابل مذمت کرتا ہے، فردوس اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے، فردوس اعوان کو فوری عہدے سے ہٹائیں ، فردوس اعوان خاتون افسر سے معافی مانگیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں