پابندی نظرانداز لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے

سنت نبویؐ کی پیروی کے لیے 4سے 5افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، منتظمین

سنت نبویؐ کی پیروی کے لیے 4سے 5افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، منتظمین۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مساجد میں اعتکاف بیٹھنے پر عائد پابندی کا تو حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے لیکن علما نے پابندی کو مسترد کر دیا ہے اور لاکھوں افراد اعتکاف بیٹھ گئے ہیں۔


منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت چارسے پانچ افراد اعتکاف بیٹھے ہیں، این سی اوسی کی طرف سے اعتکاف ، رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی طاق راتوں اورجمعۃ الوداع کے حوالے سے ایس اوپیز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

بچے، پچاس سال سے زائدعمرکے بزرگ اوربیمار افراد اعتکاف نہیں بیٹھ سکتے ہیں، اعتکاف کو دوران معتکفین اجتماعی سحری اورافطاری سے گریزکریں گے، اور نمازی گھروں سے وضوکرکے آئیں، معتکفین اللہ کے حضور توبہ و استغفار اورکورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا مانگیں گے۔
Load Next Story