وزیراعظم کیخلاف جو الزامات عائد کیے ان پر قائم ہوںبشیر میمن
وزرا میرے مکرجانے کا غلط پروپیگنڈا کررہے ہیں، لیگل نوٹس کا جواب عدالت میں دونگا، سابق ڈی جی ایف آئی
سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف نجی چینل پر انٹرویو میں جو الزامات عائد کئے تھے ان پر میں آج بھی قائم ہوں اور لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا۔
سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن نے کہا کہ حکام جوڈیشل انکوائری کرائیں، وفاقی وزرا میرے خلاف مکرجانے کا غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس پر میں کچھ نہیں کہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہاہے کہ فروغ نسیم ،فواد چوہدری اور دیگر وفاقی وزرا میرے خلاف کتنے ہی بیانات دیں ان کے لیے میں کچھ نہیں کہوں گا، مجھے وزیر اعظم کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملازمت کے دوران 3 سال ایکسٹینشن دینے سمیت دیگرباتیں ہوئیں لیکن میں نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر تمام پیشکشیں ٹھکرادیں۔
ان کاکہناتھاکہ میری گھی فیکٹری پر چھاپے کے سلسلے میں عدالت جارہے ہیں جہاں انصاف ملے گا، میری جو بھی ملکیت ہے میرے آباؤ اجداد کی دی ہوئی ہے۔ اگر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرانے کا شوق ہے تو پوراکرلے، میں خوفزدہ نہیں ہوں۔