دنیا میں اسقاط حمل کا بڑھتا رجحان انتہائی خوفناک ہے پوپ فرانسس

بد قسمتی ہے کہ ہم انسانوں کو بھی غیر ضروری چیز سمجھ کر ناکارہ غذا اور ناقابل استعمال اشیاء کی طرح پھینک رہے ہیں، پاپ


ویب ڈیسک January 14, 2014
قدامت پسند عیسائیوں کی جانب سے پاپ فرانسس کے بیان پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دینا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اسقاط حمل کے زجحان کو ایک 'خوفناک' عمل قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریانی ادارے بی بی سی کے مطابق ویٹی کن میں تعینات سفارت کاروں سے سالانہ خطاب کرتے ہوئے پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ اسقاط حمل کی وجہ سے انسانوں کی زندگی کی قیمت انتہائی کم ہو گئی ہے، اسقاطِ حمل کا نشانہ وہ بچے بنتے ہیں جنہیں دنیا کی روشنی بھی نصیب نہیں ہوتی اور یہ سوچ ہی انتہائی خوفناک ہے۔ پاپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ ہم انسانوں کو بھی غیر ضروری چیز سمجھ کر ناکارہ غذا اور ناقابل استعمال اشیاء سمجھ کر پھینک رہے ہیں۔

کیتھولک چرچ کے قدامت پسند حلقے کی جانب سے پاپ فرانسس کے اسقاط حمل کے خلاف سخت مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ویٹی کن کے سربراہ کو اس حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کرنا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |