سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں لاقانونیت اورامن و امان کا مسئلہ ہے، آج کے دن کی مناسبت سے وہ طالبان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل کریں۔
ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی کی دستار بندی کے بعد عید میلاد النبی کی مناسبت سے جلوس کی سربراہی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کا دن تمام امت مسلمہ کے لئے بیہت اہم ہے اس دن وہ کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ لاقانونیت اورامن و امان کا قیام ہے لیکن اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پرعمل کریں تو اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ وہ طالبان کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پرعمل کریں۔
واضح رہے کہ انتخابات سے دو روز قبل ہی سابق وزیر اعظم کا بیٹا ملتان سے دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا تھا جسے اب تک بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔