اسلام امن کا داعی ہے جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا گورنر سندھ
حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں اور انسانیت کے لئے کام کریں، داکٹر عشرت العباد
FAISALABAD:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ اسلام امن کا داعی ہے، اسلام اور امن دونوں ایک ہی ہیں جہاں اسلام ہوگا وہاں امن بھی ہوگا۔
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے خصوصئی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ آج کا دن ساری کائنات بالخصوص عالم اسلام کے لئے انتہائی خوشی اور مسرت کا دن ہے۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے، نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ رواداری، بھائی چارگی، اخوت، محبت اور ایثار اسلام کا درس ہے، حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر حضرت محمدﷺ کی تعلیمات کو اپنائیں اور بلا کسی تفریق کے انسانیت کے لئے کام کریں، یہی پیغام ہمارے پیارے نبیﷺ کا ہے۔