نوشہرہ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
صوابی میں حساس ادارے کے اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
SARGODHA:
دریائے کابل کے قریب جنگل سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ صوابی میں حساس ادارے کے اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوشہرہ میں اضاخیل پولیس کو اطلاع ملی کہ دریائے کابل کے کنارے امان گڑھ کے قریب جنگل میں 4 افراد کی لاشیں پڑی ہیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چاروں افراد کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، چاروں کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے جنہیں قتل کر کے دریا کنارے پھینک دیا گیا تھا، قتل کئے جانے والے چاروں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم ان کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔
پولیس نے چاروں افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ہے جہاں پر لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔
دوسری جانب صوابی میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے حساس ادارے کے اہلکار امجد علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔