ڈی آئی خان کلاچی میں دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی

روہڑی روڈ پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑا یا گیا، ایس ایچ او عمران کنڈی

اسی علاقے میں اکتوبر میں تحریک انصاف کے ایم پی اے اسراراللہ گنڈہ پور سمیت 9 افراد ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

FAISALABAD:
کلاچی میں دھماکے سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او عمران کنڈی نے بتایا کہ پولیس نفری ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں روہڑی روڈ سے گزر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، دھماکے سے پولیس کی موبائل اور بکتر بند گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ عمران کنڈی کا کہنا تھا کہ تمام پولیس اہلکاروں کو خوش قسمتی سے تمام اہلکاروں کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اسی علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار اسراراللہ گنڈہ پور 9 افراد کے ہمراہ ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔
Load Next Story