بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے باعث آئی پی ایل ملتوی
نئی تاریخوں اورمقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے
کورونا کیسزمیں اضافہ کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمئیرلیگ کو فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو دونوں میں چارکھلاڑیوں اور تین اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آئے ہیں جس کے بعد منتظمین کی جانب سے فوری طورپرآئی پی ایل کے باقی میچز کو روک دیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں اور مقام کے حوالے سے جلد اعلان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعویٰ کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلیے تیار کردہ بائیو ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے۔