برازیل میں پر تشدد واقعات میں 12 افراد ہلاک درجنوں زخمی
شہر کیمپیناس میں تشدد واقعات کا آغاز ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد ہوا، پولیس
برازیل کے شہر کیمپیناس میں پر تشدد واقعات میں 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جبکہ مشتعل مظاہرین نے متعدد بسوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ برازیل کے شہر کیمپیناس میں تشدد واقعات کا آغاز ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد ہوا جب پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لئے مختلف لوگوں سے پوچھ گچھ کی کوشس کی گئی، 20 سے زائد افراد پر مشتمل ڈنڈا بردار مشتعل افراد نے بس ٹرمینل پر دھاوا بول دیا جہاں انہوں نے 3 بسوں کو آگ لگادی اور 7بسوں کو شدید تقصان پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر سوار شرپسند عناصر نے شہر کے مختلف علاقوں میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی تاہم یہ تحقیقات کے بغیر یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ ان سب ہلاکتوں کا تعلق ایک ہی کیس سے ہے یا نہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔