لاہور میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی قتل

پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


ویب ڈیسک May 04, 2021
پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیفنس فیز فائیو میں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو قتل کردیا گیا۔

تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے دو نامزد ملزمان سمیت چار افراد کے خلاف لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقتولہ کے چچا محمد نذیر نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ماہرہ ذوالفقار کے والد لندن میں رہتے ہیں اور وہ لاہور میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہتی تھی، مقدمے میں نامزد ملزمان مقتولہ ماہرہ ذوالفقار سے شادی کرنا چاہتے تھے، اسے اس کے دوستوں ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ نے قتل کیا۔

ماہرہ ذوالفقارکے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق ماہرہ کی گردن کے نزدیک گولی لگی ہے اور جسم پر بھی زخم کے نشان پائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں