میانمار میں پارسل بم دھماکے میں رکن اسمبلی سمیت 5 افراد ہلاک

ہلاک شدگان فوجی بغاوت کیخلاف سول نافرمانی تحریک کا حصہ تھے اور ایک گھر میں روپوش تھے


ویب ڈیسک May 04, 2021
بم دھماکے میں 3 پولیس افسران بھی ہلاک ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

میانمار میں پارسل دھماکے میں معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی جماعت کے معزول رکن اسمبلی اور فوجی بغاوت کے مخالف 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار کے ایک گاؤں میں فوجی بغاوت کے بعد ایک رکن اسمبلی، فوجی احکامات ماننے سے انکار کرنے والے پولیس افسران کے ساتھ خفیہ طور پر رہائش اختیار کیئے ہوئے تھے۔ اُن کے ٹھکانے پر ایک پارسل آیا جسے کھولنے پر زور دار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں رکن اسمبلی، 3 پولیس اہلکار اور پڑوسی ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر پڑھیں : میانمار میں باغی مسلح تنظیم کا فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

پارسل دھماکے کے علاوہ ملک میں دیگر دو دھماکے بھی ہوئے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گزشتہ روز بھی میانمار کی علیحدگی پسند جماعت نے ایک ملٹری ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ یکم فروری میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سے ملک میں دھماکوں اور پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی، آنگ سان سوچی گرفتار

واضح رہے کہ ملک بھر میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے کچلنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے اور صرف تین ماہ میں پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مظاہرین کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی اور اب پولیس بھی سول نافرمانی تحریک کا حصہ بن رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |