رحیم یار خان میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام 3 کلو گرام بارودی مواد برآمد

دہشتگرد گیس کی پائپ لائنوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے تاہم گارڈ کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا، ڈی پی او


ویب ڈیسک January 14, 2014
ڈی پی او رحیم یار خان نے حاضر دماغی سے کام لینے پر بارودی مواد کی اطلاع دینے والے کو 10 ہزار روپے انعام دیا ہے،فوٹو: فائل

ISLAMABAD: رکن پور میں پولیس نے محکمہ گیس کے سیکیورٹی گارڈ کی اطلاع پر 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے رکن پور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار 30 انچ کی 4 پائپ لائنوں کے درمیان ایک تھیلا رکھ کر فرار ہورہا ہے کہ محکمہ گیس کے سیکیورٹی گارڈ نے دیکھ لیا اور پولیس کو اطلاع کردی، تھیلے کی تلاشی لی گئی تو اس میں 3 کلوگرام وزنی بم برآمد برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

ڈی پی او رحیم یار خان نے حاضر دماغی سے کام لینے پر بارودی مواد کی اطلاع دینے والے کو 10 ہزار روپے انعام دیا ہے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشتگرد گیس کی پائپ لائنوں کو بارودی مواد سے اڑانا چاہتے تھے تاہم سیکیورٹی گارڈ کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں