کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا
کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے معروف بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا ہے، ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ممتا بینرجی کی جیت کے بعد کی گئی متنازع ٹوئٹ کے بعد بند کیا گیا۔
کنگنا رناوت نے اپنے ٹوئٹر سے مغربی بینگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کی جیت کے بعد اشتعال انگیز ٹوئٹس کی تھیں جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی ممتا بینرجی کو لگام ڈالیں، کنگنا نے کہا کہ غنڈے کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اور بڑے غنڈے کی ضرورت ہے، ممتا بینر جی ایک بلا کی طرح ہیں لہذا مودی جی انہیں سدھارنے کے لیے 2000 سے پہلے والا روپ دکھائیں۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کنگنا کا اکاؤنٹ متعدد بار ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، بالخصوص نفرت آمیز پوسٹ یا کسی کو ہراساں کرنے سے متعلق ٹوئٹر کی پالیسی واضح ہے اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
دوسری جانب کنگنا رناوت نے ایک بیان میں کہا کہ ٹوئٹر نے اکاؤنٹ بند کرکے میری بات ثابت کردی کہ یہ امریکی ہیں، اسکے علاوہ یہ گورے ایشائی باشندوں کو غلام بنانا اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں کہ وہی کیا جائے جو یہ کہتے ہیں تاہم میرے پاس اور بھی پلیٹ فارم ہیں جہاں سے میں اپنی آواز بلند کرتی رہوں گی۔