کورونا وبا پی ایس ایل فرنچائزرز کا میچز یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ
پی ایس ایل ایونٹ کی کراچی سے یو اے ای منتقلی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، پی سی بی ترجمان
پاکستان میں کوویڈ کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پی ایس ایل فرنچائزرز نے میچز کراچی سے یو اے ای منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
کرک انفو رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے لیگ میں شامل تمام ٹیموں نے بورڈ کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجائے میچز یو اے ای میں کروانا زیادہ مناسب ہوگا۔ دوسری جانب پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ کی کراچی سے یو اے ای منتقلی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، کرکٹ بورڈ اعلان شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں کررہاہے۔
پی ایس ایل فرنچائزرز سمیت سب کی مشاورت سے میچز کے پروگرام کا اعلان کیا جا چکاہے۔ اس میں ابھی تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی اجازت سے یکم جون سے لیگ کے باقی میچز کرانے کا اعلان کررکھاہے۔
کوویڈ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ این سی او سی کے ساتھ رابطے میں ہے، اس حوالےسے این سی او سی حکام جو بھی گائیڈ لائنزدیں گے اس پر عمل کرنے کےپابند ہوں گے۔