جنوبی سوڈان میں کشتی الٹنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

حادثے کے وقت کشتی میں 200 سے 300 افراد سوار تھے جو کہ کشتی کی گنجائش سے بہت زیادہ تھے، فوجی حکام


ویب ڈیسک January 14, 2014
جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

جنوبی سوڈان میں دریائے نیل میں کشتی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 200 سے زائد افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنوبی سوڈان کے فوجی ترجمان فلپ ایگویرکا کہنا تھا کہ ملک میں جاری حالیہ کشیدگی کے باعث خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد اپنی جان بچا کر پناہ کے لئے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے تھے، کشتی میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار تھے جو کہ حادثے کی وجہ بنی، کشتی الٹنے کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لا پتہ ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں حکومت اور باغیوں کے مابین گزشتہ ایک ماہ سے جاری کشیدگی میں 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 3 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر دوسری علاقوں میں پناہ لے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں