پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن چیلنج

چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔


Staff Reporter May 04, 2021
چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

SAN FRANCISCO: پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا نوٹی فکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کے نوٹی فکیشن کو شیریں عمران ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کردی

رجسٹرار آفس نے فیسوں کے خلاف کیس کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ وزارت تعلیم نے کورونا کی وجہ سے اپریل،مئی کی فیسوں میں بیس فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔

پیرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائد فیسوں والے اداروں پر ہونا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں