ڈالر کی قدر میں مزید کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 153.24روپے پر بند ہوٸی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 153.24روپے پر بند ہوٸی ۔ (فوٹو، فائل)

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا رہا۔


زرمبادلہ کی دونوں ماکیٹوں میں منگل کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد روپے کی نسبت ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 12پیسے کی کمی سے 153.24روپے پر بند ہوٸی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے کی کمی سے153.80روپے پربند ہوا۔
Load Next Story