کراچی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اہل محلہ کا احتجاج

ٹیوشن کے لیے جانے والی بچی کوٹیچر کے بھائی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک May 04, 2021
متاثرہ بچی اور ملزم کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آئے گی،پولیس(فوٹو:فائل)

پی آئی بی کالونی کے علاقے عیسی نگری میں 10 سالہ بچی کے ساتھ میبنہ طور پر زیادتی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔

نامعلوم شرپسندوں نے ملزم کے گھر پر دھاوا بول کر دیااورہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادی، سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردی، جس کی وجہ سے ایک گھنٹے تک بند ترین ٹریفک جام رہا، ملزم کی گرفتاری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی تھانے کی حدود عیسی نگری گلی نمبر 6 کے رہائشی اسلم مسیح کی 10 سالہ بیٹی ( س )پڑوسی کے گھر میں ٹیوشن پڑھنے جاتی تھی آج خاتون ٹیچر گھر پر موجود نہیں تھی، جس پر ٹیچر کے بھائی عامرمسیح نے مبینہ طور پر بچی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ بچی نے گھر پہنچ کر اپنے والدین کو صورت حال سے آگاہ کیا جس پر لڑکی کے والدین نے ملزم کے گھر جاکرچیخ و پکارکی جس پر اہل محلہ بھی جمع ہوگئے۔

مشتعل افراد نے ملزم کے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی، نامعلوم شرپسندوں نے سڑک پر روکاٹیں کھڑی کرکے ٹریفک بند کردی جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں بند کرادی، جس سے ایک شخص زخمی ہواجسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

نامعلوم افراد کےپتھراؤ سے 4 پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا، پولیس کی جانب سے ملزم عامر کی گرفتاری کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کا کہنا ہے متاثرہ بچی اور ملزم کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے بعد صحیح صورت حال سامنے آئے گی تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |