زلزلے میں بند ہوجانے والا 100 سال پرانا وال کلاک دوسرے زلزلے سے چلنے لگا

دس سال قبل جاپان میں ہولناک سونامی کے بعد بدھ مت مندر میں نصب گھڑیال دوبارہ چلنے لگا ہے


ویب ڈیسک May 04, 2021
تصویر میں نظرآنے والا گھڑیال زلزلے کے دس برس بعد دوبارہ چلنے لگا ہے۔ فوٹو: ڈیلی مِرر

جاپان سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ دس سال قبل ہولناک زلزلے اور سونامی سے خراب ہوکر بند ہونے والا سوسالہ قدیم وال کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔

یہ کلاک بدھ مت سے وابستہ فیومونجی مندر میں نصب تھا جو صوبے میاگی کے شہر یاماموٹو میں واقع ہے۔ 2011 میں جاپانی سونامی سے یہ کلاک رک گیا تھا کہ اور اب دس برس بعد دوبارہ چلنے لگا ہے۔ اس سال تیرہ فروری کو اس علاقے میں ریکٹر اسکیل پر چھ شدت کا زلزلہ رونما ہوا تھا۔ جس کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کلاک دوبارہ چلنے لگا ہے۔

اگرچہ لاک ڈاؤن کی باعث کئی ماہ سے اسے نہیں دیکھا گیا لیکن مندر میں موجود ایک ملازم بنزان ساکانو نے بتایا کہ سونامی کے فوراً بعد وہ یہاں پہنچا تھا۔ اس نے کہا کہ گھڑی کو صاف کرکے دوبارہ چلانے کی بہت کوشش کی گئی جو کامیاب نہ ہوسکی تھی۔

اس طرح کئی برس تک گھڑی کی سوئی ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔ کچھ روز قبل جب ساکانو دوبارہ وہاں پہنچے تو کلاک چل رہا تھا اور اب تک کام کررہا ہے۔ شاید اس کی وجہ دوسرا زلزلہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |