تیزبارش سے باچا خان ایئرپورٹ کی سیلنگ زمین بوس

بارش کا پانی ایئر پورٹ اور قومی ایئر لائن کے دفاتر میں بھی داخل ہوگیا


Staff Reporter May 04, 2021
 تیز ہواؤں سے ایئرپورٹ کی کی سيلنگ زمین بوس ہوگئی۔

پشاورمیں ہونے والی تيز آندھی اور بارش نے دو ارب روپے لاگت سے تیار ہونے والے باچا خان انٹرنيشنل ایئر پورٹ كا پول كھول ديا

تفصيلات كے مطابق گزشتہ روز ہونے والی تيز آندھبارش، آندھی اور طوفان نے باچا خان انٹرنيشنل ائير پورٹ كا حليہ بگاڑ ديا، تیز ہواؤں سے ایئرپورٹ کی کی سيلنگ زمین بوس ہوگئی۔ جب کہ بارش کا پانی ایئر پورٹ اور قومی ایئر لائن کے دفاتر میں بھی داخل ہوگیا۔

ائير پورٹ انتظاميہ نے عملے كي مدد سے پانی باہر نکلا جب کہ ہنگامی بنيادوں پرائير پورٹ پر ہونے والے نقصان کی مرمت شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ائير پورٹ پر آندھی کی رفتار 100 كلو ميٹر فی گھنٹہ ريكارڈ كی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں