پشاورمیں پولیس ناکے پر دستی بم حملہ ایک اہلکار جاں بحق ایک زخمی

ماڈل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر 2 نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، ایس ایس پی آپریشنز


ویب ڈیسک January 14, 2014
زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا. فوٹو: فائل

نواحی علاقے ریگی میں پولیس ناکے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر نجیب کا کہنا تھا کہ پشاور کے نواحی علاقے ریگی میں ماڈل ٹاؤن تھانے کی حدود میں پولیس ناکے پر 2 نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھی روڈ کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ صوابی میں بھی فائرنگ سے حساس ادارے کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں