چین میں جوتے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک متعدد زخمی

تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے ابھی اس موقع پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، مقامی حکام


AFP January 14, 2014
کارخانے میں حفاظتی انتظامات ناقص ہونے کے وجہ سے لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پایا۔ فوٹو: فائل

چین کے شہر وین لنگ میں جوتوں کے کارخانے میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارخانے میں حفاظتی معیار ناقص ہونے کے وجہ سے لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً 3 گھنٹے بعد قابو پایا تاہم اس دوران 16 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے کارخانے میں پھنسے 20 افراد کو بحافظت نکال لیا، حکام کا کہنا تھا تحقیقات کے بعد ہی آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے ابھی اس موقع پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

واضح ہے کہ چین کی فیکٹریوں اور کارخانوں میں ناقص حفاظتی انتظامت کے باعث اس سے قبل بھی اس طرح کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |