سابق نیول چیف ایڈمرل کرامت رحمن نیازی انتقال کر گئے

مرحوم کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔


Numaindgan Express May 05, 2021
مرحوم کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی نے 1951میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا تھا اور 1979سے 1983 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ مرحوم کو اسلام آباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان، مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسران نے شرکت کی صدر، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سربراہ پاک بحریہ اور دیگر اداروں کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں