کسان کارڈ کا اجرا زرعی شعبے کی ترقی میں اہمیت کا حامل بن گیا نادر سالار

کسان کارڈ کے اجرا سے چھوٹے کاشتکاروں کو باہدف سبسڈی مل سکے گی۔


Ehtisham Mufti May 05, 2021
کسان کارڈ کے اجرا سے چھوٹے کاشتکاروں کو باہدف سبسڈی مل سکے گی۔فوٹو : فائل

کسان کارڈ کا اجرا پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل بن گیاہے۔

اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر سالار قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی شعبہ زراعت کی ترقی کو ترجیحات میں شامل رکھنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نوعیت کے اقدامات سے موجودہ حکومت کی زرعی شعبے میں اصلاحات کا وعدہ پورا ہوتا ہوا نظر آرہاہے۔

کسان کارڈ کے اجرا سے چھوٹے کاشتکاروں کو باہدف سبسڈی مل سکے گی، ان کی مالیاتی سہولیات تک رسائی میں بہتری سے دیہی معیشت بھی ڈیجیٹلائزڈ ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں