بابراور فخر زمان آئی سی سی کی بہترین کھلاڑیوں کیلیے نامزد فہرست میں شامل

نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں


Sports Reporter May 05, 2021
بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا فوٹوفائل

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپریل کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزد کردہ فہرست میں شامل کرلیے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے منتھ آف اپریل کے لیے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے بابر اعظم اور فخر زمان کے ساتھ نیپال کے خوشال بھرنل قابل ذکر ہیں۔

بابر اعظم نے اپریل میں ون ڈے کے نمبرون بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فخر زمان نے جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ میچ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 193 رنز کی اننگز کھیل کر سب کے دل جیتے ہیں۔

آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ میں آسٹریلیا کی دو اور نیوزی لینڈ کی ایک کرکٹرشامل ہے۔فینز کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ کا انتخاب کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں