لاہور میں ماسک کی تاکید کرنے پر شہریوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد

ویڈیو کی مدد سے تشدد کرنے والے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک May 05, 2021
پولیس اہلکاروں کی جانب سے عوام کو ماسک کی پابندی کروائی جارہی تھی، پولیس۔ فوٹو:اسکرین گریب

پھلروان کےعلاقے میں شہریوں نے ماسک کی تاکید کرنے کی پاداش میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے علاقے پھلروان میں شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری پولیس اہلکاروں کو مکوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے عوام کو ماسک کی پابندی کروائی جارہی تھی، اہلکاروں نے ایک نوجوان کو ماسک پہننے کی تاکید کی، جس پر نوجوان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، نوجوان نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلوا لیا اور سب نے مل کر اہلکاروں پر مکوں اور تھپڑوں کی بارش کردی، جس سے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق نوجوانوں کے پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو کی مدد سے تشدد کرنے والے چاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ تھانہ برکی میں ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں