راولپنڈی کا نوجوان سیلفی لیتے ہوئے آبشار میں گر کر جاں بحق
چکری کا رہائشی معظم دوستوں کے ہمراہ تفریح کی غرض سے آیا تھا، پولیس
کہوٹہ میں 22 سالہ نوجوان سیلفی لیتے ہوئے آبشار میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ میں واقع گاؤں نڑ کی ڈھوک نور آباد میں معظم نامی 22 سالہ نوجوان پیر پھسلنے سے آبشار کے گہرے پانی میں جاگرا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور طویل تلاش کے بعد نوجوان کی نعش کو گہرے پانی سے نکال لیا۔
ایس ایچ او کہوٹہ وقار حسین کا کہنا ہے کہ معظم راولپنڈی کے علاقے چکری کا رہائشی تھا اور وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تفریح کی غرض سے آیا تھا، سیلفی لیتے ہوئے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہرے پانی میں جاگرا، معظم کی لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔