مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں تجارتی خسارہ مزید21 فیصد بڑھ گیا
تجارتی خسارے میں اضافے کا سبب درآمدات کا بڑھنا ہے، ادارہ شماریات
ISLAMABAD:
رواں مالی سال 2020-21 کے ابتدائی دس ماہ(جولائی سے اپریل)کے دوران تجارتی خسارہمزید بڑھ کر 23 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی ادارہ برائے شماریات کے مطابق درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 21اعشاریہ 60 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے اپریل کے دوران 44 ارب 70 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں، جب کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 38 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں تھیں۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران درآمدات پانچ ارب 18 کروڑ ڈالر رہیں، ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ماہ کے دوران 2 ارب 19 کروڑ ڈالر کی برآمدات رہی جبکہ مارچ 2021 کی نسبت گزشتہ ماہ برآمدات میں 7 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔