رواں مالی سال ٹیکس وصولیوں میں 66 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال اس مد میں ٹیکس محصولات کا حجم 2 اعشاریہ 18 ارب روپے رہا تھا

غیر ملکیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس وصولیاں 3 اعشاریہ62 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔(فوٹو:فائل)

رواں مالی سال 2020-21 کے پہلے 9 ماہ کے دوران غیر ملکیوں کو ہونے والی ادائیگیوں پرحاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوں میں 66فیصد فیصد اضافہ ہوا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مارچ 21۔ 2020 غیر ملکیوں کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس وصولیاں 3 اعشاریہ62 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اس مد میں ٹیکس محصولات کا حجم 2.18 ارب روپے رہا تھا۔


اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں غیر ملکی افراد کو کی جانے والی مختلف ادائیگیوں پر ٹیکس وصولیوں میں 1 اعشاریہ 44 ارب روپے یعنی 66 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارچ 2020 کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران غیر مقیم افراد کو کی جانے والی ادائیگیوں پر ٹیکس وصولیاں 170 فیصد اضافہ کے ساتھ مارچ 2020 کی22کروڑ 30 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کے مقابلہ میں مارچ 2021 کے دوران ٹیکس وصولیاں بڑھ کر 60 کروڑ پچاس لاکھ روپے ہوگئی ہیں۔
Load Next Story