شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا


ویب ڈیسک May 05, 2021
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا . فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ پاک فوج کے کیپٹن سمیت 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 اہلکار شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اورسپاہی نسیم شہید ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں